جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری، پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دیدی ۔اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر بارے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس رانا مقبول احمد کی کنوینر شپ میں ہوا ۔اجلاس میں فاروق نائیک ، نوید قمر سمیت دیگرنے شرکت کی ۔پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دیدی ۔پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس سید محمد انور کے نام کی بھی منظوری دی ،جوڈیشل کمیشن نے دونوں ججز کے ناموں کی سفارش کی تھی ،جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16ہو جائے گی ،مسرت ہلالی کا نام نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں تجویز کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں