آسٹریلوی ہائی کمشنرپشاور کے چرسی تکے کی لت لگ گئی، یہ پاکستان کا بہترین تکہ ہے، نیل ہاکنز

پشاور(صباح نیوز)آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی دیگر غیر ملکیوں کی طرح پشاور کے مشہور چرسی تکے کی لت لگ گئی ۔چرسی تکہ کھانے کے بعد نیل ہاکنز نے ٹوئٹر پر اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے ابھی پشاور کا سب سے بہترین چرسی تکہ کھایا اور واہ۔۔۔ میں متاثر ہوا۔ اس کا ذائقہ لت لگانے والا ہے! مجھے دکھ رہا ہے کہ اسے چرسی کیوں کہا جاتا ہے۔ یہ ملک کا بہترین تکہ ہے، بھلا کون مزاحمت کرسکتا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ٹوئٹ اور تعریف کے بعد پشاور کے شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے شہر میں خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں