یوکرین کا روس کے زیر استعمال کریمیا کے پل پر ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک

ماسکو، کیف (صباح نیوز) یوکرین نے کریمیاکے پل پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے،پل کو جزوی نقصان پہنچا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ۔روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے، پل کے ستونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ۔کریمیا کا پل روسی فوج کی سپلائی لائن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں