سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں نئے اسلامی سال کا آغاز

ریاض(این این آئی) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے تحت (آج) بدھ سے نئے اسلامی سال 1445ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، شام، عراق، اردن، عمان اور مراکش میں بھی (آج) بدھ 19جولائی 2023 کو نئے اسلامی سال 1445ہجری کا پہلا دن ہوگا۔19جولائی 2023بروز بدھ سے محرم الحرام کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرکاری ادارے حرمین نے 9سے لے کر 15ویں محرم کے روزوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔واضح رہے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20جولائی جمعرات کو نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا جبکہ 29جولائی یومِ عاشور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں