ٹاک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد وڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2023ءکے دوران پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد وڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کی تھیں۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ ہی کروڑوں وڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔ کمپنی نے 2023ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی وڈیوز کے خلاف کارروائی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2023ءکے دوران دنیا بھر میں 9 کروڑ 10 لاکھ 3 ہزار سے زیادہ وڈیوز کو کمیونیٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی وڈیوز کے 0.6 فیصد کے برابر ہے۔ پاکستان میں اس عرصے کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار سے زیادہ وڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا، یہ تعداد اکتوبر سے دسمبر 2022ءکے دوران سوا کروڑ سے زیادہ تھی۔ جنوری سے مارچ کے دوران پاکستان میں 83 فیصد وڈیوز کو کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے حذف کی گئیں۔ اس عرصے میں عالمی سطح پر ایک کروڑ 69 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ ایسے اکاو¿نٹس پلیٹ فارم سے ہٹائے گئے جن کے بنانے والوں کی عمر 13 برس سے کم تھی۔ اسی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ جعلی اکاو¿نٹس کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔ ٹک ٹاک نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیوں کا ہر شخص پر یکساں اطلاق ہوتا ہے اور ہر قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں