بحیرہ اسود سے گزرنے والے جہازوں کو فوجی ہدف سمجھ کر نشانہ بنایا جائیگا، روس کی دھمکی

ماسکو (این این آئی) روس نے بحیرہ اسود سے گزرنے والے تمام جہازوں کو فوجی ہدف سمجھ کر نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین جانے والے تمام جہازوں کو کیف کا اتحادی اسلحہ بردار جنگی جہاز تصور کیا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا۔ روس نے یہ اقدام اجناس ڈیل ختم کیے جانے پر کیا ہے جب کہ کریملن پہلے ہی ترکیہ، یوکرین اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں