نگران سیٹ اپ پر مشاورت، وزیراعظم نے ن لیگ کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماو¿ں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ کمیٹی میں ایازصادق، سعدرفیق،خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق لیگی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نوازشریف سے رابطے میں رہے گی، کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پربات کر رہی ہے، موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی، یہ معاملہ زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینےکی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں