ایم کیو ایم جلد کابینہ کاحصہ ہوگی،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہ جا سکے، ایم کیو ایم جلد کابینہ کاحصہ ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں،کچھ معاملات پر ایم کیو ایم سے بات چیت جاری ہے،موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کراچی نہ جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جلد ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ ہوگی،ایم کیو ایم حکومت کا اہم سٹیک ہولڈرز ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اچھی خبر یہ ہے سٹاک مارکیٹ مسائل کے بعد دوبارہ کھڑی ہوگئی،روپیہ دوبارہ مستحکم ہوگا،پاکستان معیشت میں جھٹکے برداشت کرنے کی سکت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حفیظ شیخ نے تیل کی قیمتوں کے حوالے وزیراعظم اور کابینہ کو بریف کیا۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں