سکھر، کلہوڑوں کے گاﺅں پر حملہ کرنیوالے 40 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
سکھر (انتخاب نیوز) سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں کلہوڑو برادری کے گاو¿ں پر حملہ کرنے والے 40 ملزمان وڈیوز کی مدد سے گرفتار کرلیے گئے۔ مہر برادری کے سیکڑوں مسلح افراد نے21 جولائی کو کلہوڑو برادری کے گاو¿ں پر حملہ کیا تھا، مہر برادری کے مسلح افراد کے حملے میں 2 افراد قتل اور 2 خواتین اغواءکی گئی تھیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ 16 ملزمان کی سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز سے شناخت کر لی گئی۔ وسیم کلہوڑو نامی نوجوان کے مہر برادری کی لڑکی سے شادی کرنے پر کلہوڑو برادری کے گاو¿ں پر حملہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پنو عاقل میں کلہوڑو برادری کی اغواءکی گئیں 2 خواتین کو 22 گھنٹے بعد بازیاب کروا لیا گیا تھا۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار علی کے مطابق کلہوڑو برادری کے نوجوان نے مہر برادری کی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد مہر برادری کے مسلح افراد نے کلہوڑو برادری کے گاو¿ں پر حملہ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 خواتین کو اغواءکر لیا تھا۔


