خیبر پختونخوا میں خودکش حملوں کے کئی ہینڈلرز گرفتار

پشاور (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میںخود کش حملوں کے کئی ہینڈلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ، اداروں نے ریگی ماڈل ٹا?ن، جمرود کمپلیکس حملہ اور ایف سی خودکش حملہ کے ہینڈلرز کا سراغ لگا لیا۔ حکام کے مطابق کئی ہینڈلرز کو حراست میں لے لیا گیا،ہینڈلرز سے اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔ پشاور اور مضافات میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں