امریکی پولیس نے تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والے شخص پر کتا چھوڑ دیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست اوہائیو کی گلیوں میں تصور سے زیادہ خوفناک واقعہ پیش آگیا۔ ایک افریقی نڑاد امریکی کے حد سے زیادہ تیز رفتار سے آگے نکلنے کی وجہ سے پولیس نے اس کا پیچھا شروع کردیا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تعاقب اس وقت افراتفری میں بدل گیا جب فرار ہونے والا افریقی نڑاد ایک کار سے ٹکرایا اور بھاگتا ہوا باہر نکلا۔ پولیس کے دستے نے سیاہ فام نوجوان کا تعاقب کیا۔ روز نامی نوجوان نے ہتھیار ڈالتے ہوئے ہاتھ اٹھائے۔ تاہم ایک پولیس افسر نے ملزم پر سونگھنے والے کتے کو چھوڑ دیا۔ایک ویڈیو کلپ میں نوجوان اپنے بازو ہوا میں بلند کیے زمین پر گھٹنے ٹیکتا ہوا نظر آیا۔ اس کے باوجود ریان سپیک مین نامی افسر نے کتےسرج” کو حملہ کرنے کا حکم دیا اور اپنے ساتھی دوسرے افسر کی وارننگ پر کان نہیں دھرے۔ اس کا ساتھی کہتا رہا کہکتے کو نہ چھوڑو، اس کے ہاتھ اوپر ہیں۔”پولیس افسر نے کتے کو چھوڑ دیا تو اس نے افریقی نڑاد روز پر حملہ کردیا اور اس کا بازو کاٹ کر اسے گھاس والے راستے کے بیچ میں لے گیا۔پہلے کاٹنے کے فورا بعد روز نے مدد کے لیے چیخ کر کہا۔ براہ کرم اسے دور کرو، براہ کرم اسے دور کرو۔ پولیس افسران نے سپیک مین سے کہا کہ کتے کو روز سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا جائے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کتے کے دانتوں نے 30 سیکنڈ سے زیادہ روز کو پکڑے رکھا۔ روز کی جلد پر زخم آئے اور اس کے بازوں سے شدید خون بہتا نظر آیا۔روز کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ وہ اس وقت کانٹی جیل میں ہے۔ اس پر پولیس سے فرار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے کہا کہ اس نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک جائزہ بورڈ کا انعقاد کیا۔ اس کے نتائج اس ماہ کے آخر میں جاری کیے جائیں گے۔


