پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میرے لیے دعا کی درخواست اقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار سب کے لیے دعا کی درخواست شہلا رضا نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ارکان سندھ اسمبلی کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں