جیکب آباد، ڈاکوﺅں کو اسلحہ سپلائی کرنیوالا شخص گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
اوستہ محمد (یو این اے) جیکب آباد کے تھانہ مولا داد کی حدود سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ اوستہ محمد کا رہائشی جوکہ ڈاکوﺅں کو جدید اسلحہ، گولیاں اور گولے پہنچایا کرتا تھا۔ گزشتہ روز جیکب آباد پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کامیاب کارروائی میں تھانہ مولاداد کی حدود چنڈ شاخ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے دھماکہ خیز بارودی مواد ہینڈ گرنیڈ کے 20 گولے برآمد کرنے کا دعویٰ گرفتار ملزم کی شناخت خاوند بخش ولد شعبان بوھڑ سکنہ حق باہو محلہ اوستہ محمد بلوچستان سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا نے گرفتار ملزم کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی سمیر نور چنا نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے ڈاکوﺅں سے رابطے ہیں اور یہ اسلحہ انہیں فروخت کیا کرتا تھا مزید کارروائی کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


