قلعہ سیف اللہ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ ژوب شاہراہ توراسکی کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان خوفناک ایکسیڈنٹ دوسگے بھائی پائند خان، گل پسران مجید قوم عبداللہ زئی موقع پر جاں بحق نعشوں کو مقامی لیویز کے ذریعے سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں