چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف بیرسٹر علی طاہر نے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی، جس میں مس کنڈکٹ کے متعدد الزام عائد کئے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں چھ صفحات پر مشتمل درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست بیرسٹر علی طاہر نے جمع کرائی ۔درخواست کی کاپی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی ارسال کی گئی ہے، جبکہ جوڈیشل کونسل کے ارکان کو بھی بھجوای گی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں