تربت، اسکول ٹیچر رؤف برکت کے قتل کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے تربت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عبدالرؤف برکت کے قتل کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ریلی میں خواتین سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مذمتی نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی بولان اسکول سے نکلی ، جہاں سے فدا احمد چوک پہنچ کر مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء نے خودساختہ جرگہ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جرگہ ہی رؤف بلوچ کے قتل کا موجب بنی ہے لہٰذا انہیں شامل تفتیش کیا جائے اور جاں بحق ٹیچر کے قاتلوں کا سراغ لگایا جائے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ملکی ادارے موجود ہیں، عدالتیں ہیں تو پھر الگ ایک گروہ کا جرگہ لگا کر سزا و جزا کے فیصلے سنانا زیادتی ہے۔ انہوں نے رؤف بلوچ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں