حکومت بلوچستان کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع،ماسک پہنا لازمی قرار

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کو پندرہ روز کیلئے بڑھاتے ہوئے تیس جون تک توسیع کردی، صوبے کے تمام شہریوں کیلئے ماسک لگانا لازمی قرار دے دیا گیا،حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ جمعہ کو تما م کاروبا ر بند رہیں گے،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے پندرہ جولائی تک بند رہیں گے،سنیما،فارم ہاوسز،شادی ہال،پکنک پوائنٹس بدستور بند رہیں گے جبکہ دس یا دس سے زائد افراد کے اجتماع،دھرے،ریلی جلوسوں،ڈبل سواری، سماجی،سیاسی مذہبی تقریبات پر بدستور پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں