قلات ، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاںبحق دوسرا زخمی ہو گیا ، قلات پولیس کے اے ایس آئی سلام سمالانی کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ مکی مسجد مغلزئی کے مقام پر مزدا گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرالر گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں مزدا گاڑی کے کنڈکٹر عطاءاللہ سکنہ کوئٹہ موقع پر جاں بحق جبکہ مزدا گاڑک کے ڈرائیور روزی خان ولد وزیر خان قوم اچکزئی سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا ،اطلاع ملنے پر نعش اور زخمی افراد کو قلات پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر محکمانہ کارروائی کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا ،مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں