گوادر میں فورسز کے قافلے پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے میں چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


