کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے 13 صوبوں کو لپیٹ میں لے لیا، ایمرجنسی نافذ

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے جنوبی شمال میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگنے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں لگی آگ ایک لاکھ تیس ہزار سکوائر فٹ تک پھیل چکی ہے جس نے 13صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،حکام نے خطرے کے پیش نظر رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں جبکہ آگ کو بجھانے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کرلی گئی ہے،دوسری جانب آگ سے اٹھنے والے دھوئیں سے کینیڈا کی فضا آلودہ ترین ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے پڑوسی ملک امریکا میں بھی فضائی آلودگی بے قابو ہوچکی ہے، جہاں اب تک 10کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، پروازیں بھی منسوخ ہو رہی ہیں اور آوٹ ڈور تقریبات سے گریز کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں