پی آئی اے کا مالی بحران، 11 ہوائی جہاز گراﺅنڈ کردیے گئے
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے 11ہوائی جہاز گرواو¿نڈ ہیں ،گراو¿نڈ جہازوں میں سے 3بوئنگ 777بھی شامل ہیں جہاز مرمت کے لیے کھڑے کئے گئے مگر پی آئی اے کی خراب مالی حالت کی وجہ سے پرزے نہیں خریدے جاسکے جس سے طیارے مستقل گراو¿نڈ ہونا شرو ع ہوگئے ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے دوران ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی بے قابو اڑان کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو شدید مالی مسائل کاسامنا کرنا پڑ ا۔پی آئی اے کو پرزے خریدنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ پی آئی اے کے طیارے گراو¿نڈ ہوتے گئے مگر ان کی مرمت کے لیے پروزوں کی خریداری نہ ہوسکی اور مرمت کی غرض سے پہلے سے گراو¿نڈ کئے گئے طیارے بھی اڑنے کے قابل نہ بنائے جاسکے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے تین بوئنگ777طیارے گراو¿نڈ ہیں جن میں سے دو طیارے سال 2020میں گراو¿نڈ کئے گئے اس کے بعد ایک طیارہ سال 2021میں گراو¿نڈ کردیاگیا۔ا س طرحA320 کے 5 طیارے گراو¿نڈ ہیں جن میں سے دوسال 2021میں اور 3طیارے2023میں گراو¿نڈ کردیئے گئے ۔ATRکے 3طیارے گراو¿نڈ ہیں جن میں سے ایک طیارہ 2020میں ایک طیارہ 2022اور ایک طیارہ 2023میں گراو¿نڈ کردیا گیاتھا ۔یہ تمام طیارے پرزوں کی خریداری کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گراو¿نڈ ہیں


