صدر علوی نے کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار کو مجروح کیا، فرودوس عاشق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا۔اپنے ایک بیان میں فردو عاشق نے کہا کہ صدر علوی کے گزشتہ روز کے ٹویٹ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، صدر عارف علوی کے ٹویٹ نے پاکستان کے سپریم آفس کے وقار و تشخص کو بری طرح مجروح کیا، صدر کا عہدہ پاکستان کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی اور مرکزیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ صدر عارف علوی کے اس ٹویٹ سے دنیا بھر میں پاکستان کا انتہائی منفی پیغام گیا۔خیال رہے گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کئے۔mk/nsr
Load/Hide Comments


