بلوچستان کی 5 رکنی نگراں کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں 5 رکنی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاﺅس بلوچستان میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان نے نگراں کابینہ کیلئے امجد رشید، کیپٹن زبیر جمالی، جان اچکزئی، ڈاکٹر قادر بخش بزدار، پرنس شہزادہ احمد علی شامل ہیں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ ابتدا میں 6 رکنی نگراں کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا تھا جس میں جمال رئیسانی کا نام بھی شامل تھا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر انہوں نے معذرت کرلی۔
Load/Hide Comments


