برساتی نالوں پر تجاوزات مسمار کردیں گے، عوام قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ، (انتخاب نیوز) برساتی نالوں پر تجاوزات کی سختی سے ممانعت، تجاوزات مسمار کردیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی سٹی عطا المنعم نے بروری روڈ پر برساتی نالوں کا معائنہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ برساتی نالوں پر تجاوزات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ گزشتہ سال مون سون بارشوں کے باعث برساتی نالوں پر قبضے کی وجہ سے بڑی تباہی مچی۔ مختلف علاقو ں میں مین نالوں کا دورہ کر کے صورتحال کی مانیٹرنگ کررہا ہوں، تجاوزات مسمار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ برساتی نالوں پر قبضے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالے۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ برساتی نالوں پر قبضوں کی نشاندہی کریں، ضلعی انتظامیہ بلا تاخیر حرکت میں آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں