جہانگیر ترین سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملا قات کی ، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلرزوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ و ، علی ترین اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں