سیاستدان پاکستان کو گروی رکھ کر چلے جاتے ہیں، عوام بیرون ملک سیاست کرنیوالوں کا بائیکاٹ کریں، حاجی لشکری

کوئٹہ (آن لائن) سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی راج قائم کرنے کیلئے عوام بیرون ملک بیٹھ کر یہاں کی سیاست کرنے والوں کا بائیکاٹ کرکے ان کا سیاسی احتساب کریں، پی ڈی ایم نے ملک میں حالیہ مہنگائی اور جبر واستبداد کیلئے قانون سازی کرکے سہولت کار کا کردار ادا کیا، جعلی طریقے سے عوام پر مسلط سیاسی جماعتوںنے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر پارلیمنٹ کو اسٹیبشلمنٹ پر فروخت ، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا، یہ جماعتیں اپنے پیچھے اپنا تسلسل چھوڑ کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں، یہ بات انہوںنے بدھ کے روز سراوان ہاﺅس میں عمائدین و سیاسی کارکنوں پر مشتمل وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ مہنگائی ، بجلی کے بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور غربت میں اضافے کے باعث سفید پوش لوگ اپنی زندگی سے بیزار آگئے ہیںاس سب کی وجہ موروثی سیاست کی بنیاد پر چلنے والی سیاسی جماعتیں ہیں جنہوںنے ہمیشہ اپنے ذاتی و طبقاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ انہوں نے کہاکہ آج عام عوام مہنگائی کے بحران کا سامنے کررہی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے انفرادی و گروہی مسائل حل کرنے کے بعد ملک ، پارلیمنٹ اور عوامی اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر خود ملک سے باہر چلے گئے ہیںیہ جماعتیں اپنے پیچھے اپنا تسلسل چھوڑ کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام باہر بیٹھ کر ملک کی سیاست کرنے والوں کا سیاسی بائیکاٹ کرکے ان کا سیاسی احتساب کریں اور اپنے درمیان حقیقی سیاسی قیادت پیدا کریں تاکہ ملک میں عوامی راج قائم ہو ۔ پارلیمان کا کام ملک کے معاملات کودرست کرکے عوامی مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کرناتھا تاہم 2018ءمیں جعلی طریقے سے عوام پر مسلط سیاسی جماعتوںنے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر پارلیمنٹ کو اسٹیبشلمنٹ پر فروخت کرکے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر کچھ لوگ ملک سے باہر چلے گئے اور جو ملک میں ہیں وہ خاموش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے طول و عرض میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کیخلاف لوگ سراپا احتجاج ہیںمگر کوئی بھی سیاسی جماعت اس احتجاج میں شامل نہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماءاپنے اپنے مفادات حاصل کرکے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر باہر چلے گئے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے احتجاج کو باقاعدہ سیاسی شکل دیں تاکہ ملک میں عوامی راج قائم ہو اور پارلیمنٹ اسٹیبشلمنٹ کے مفادات کا نہیں بلکہ عوام کے مفادات کا تحفظ اور اس کیلئے قانون سازی کرےںملک میں حالیہ مہنگائی ، جبر واستبداد کیلئے قانون سازی کرکے پی ڈی ایم نے سہولت کا ر کا کردار اداکیا ہے ، انہوںنے یہ قدم اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے اور کیسز ختم کرانے کیلئے اٹھایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں