تربت، پولیس کا چھاپہ،فائرنگ سے خاتون جاں بحق
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کےعلاقےصلالہ بازار میں پولیس کا چھاپہ،فائرنگ سے خاتون جاں بحق،تفصیلات کے مطابق تربت صلالہ بازار میں پولیس نے ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جس کے دوران ملزم اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کا موقف ہے کہ مطلوب ملزم عبید خالد کے گھر پر ان کی گرفتاری کے لیےچھاپہ مارا مگر ملزم نے گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس پر فائرنگ کی اس کی اہلیہ نے فائرنگ سے منع کیا جس کے سبب ملزم کی ایک گولی ان کی بیوی کوگردن پر لگی اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے والد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بہو ملزم ہی کے فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہیں۔
Load/Hide Comments


