گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول باغبانہ میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح

خضدار، اغبانہ ( این این آئی)چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کی نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری یو سی چیئرمین باغبانہ بابو الاھی بخش زہری ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی سابق چیئرمین عبدالحی زہری پرسنل سیکریٹری ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک باجوئی کے ہمراہ باغبانہ کے قدیمی تعلیمی ادارہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گرلز ہائی اسکول محمد خانی کا دورہ کیا،ہیڈ ماسٹر علی اصغر نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ حاجی صلاح الدین زہری اور ان کے وفد کو خوش امدید کہا۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول نے 11 اور 12ویں جماعت کے نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ چیئرمین کو پیش کیا اور حاجی صلاح الدین زہری نے اپنے دست مبارک سے گیارویں جماعت کے کلاسز روم کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا اور دعائے خیر کی۔ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نے سکول کے مختلف کلاسز کا دورہ کیا طلبہ کرام سے ملاقات کی ایجوکیشن کے متعلق سوالات بھی کیے اور سکول کے مسائل کے حوالے سے بھی طلباءسے معلومات لی طلبا نے اسٹاف کی کمی دیگر مسائل کے حوالے سے شکایات بھی ڈسٹرکٹ چیئرمین کے سامنے رکھے حاجی صلاح الدین زہری نے طلباءکو تمام مسائل حل کرنیکا یقین دلایا انھے پڑھائی میں مگن رہنے کی نصیحت کی،سکول کے اساتذہ کرام نے ایک مختصر تقریب کا بھی انعقاد کیا ہیڈ ماسٹر علی اصغر عمرانی نے سکول میں اسٹاف کی کمی پانی کی شدید قلت سکول کے دیگر جملہ مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری کو تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد خانی کا یہ اسکول ایک قدیمی ادارہ ہے کئی نوجوان اس ادارے سے تعلیم حاصل کر کے قوم کی خدمت کر رہے ہیں اس ادارے کے کئی تعلیم یافتہ نوجوان ریکوڈگ پی ائی اے سمیت دیگر کئی بڑے اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہمیں اس ادارہ پر اس کے اساتذہ کرام پر فخر ہے نواب ثناءاللہ خان زہری ایک تعلیم دوست عوامی لیڈر ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے تھے شہید سکندر زہری یونیورسٹی اس کی واضع ایک مثال ہے۔حاجی صلاح الدین زہری نے اساتذہ کرام کو سکول کے جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کی سکول میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر جلد اقدامات کرنیکا اعلان کیا،تقریب سے یو سی چیئرمین بابو الہی بخش زہری نور احمد بلوچ نے بھی خطاب کیااساتذہ کرام نے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری بابو الہی زہری اور انکے وفد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر دیگر اساتذہ کرام حاجی سیف اللہ مولا بخش نوتانی نور زیب بلوچ حفیظ اللہ جام محمد عیسی عبدالرزاق سید عبدالحفیظ شاہ غلام رسول محمد امین عبدالوہاب بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری نے گرلز ہائی سکول محمد خانی کا بھی دورہ کیا سکول کے میڈم سے ملاقات کی گرلزسکول کے مسائل اور مشکلات سنیے اور انہیں حل کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں