انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات، پی آئی اے ملازمین نے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس پر یونین کی جانب سے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔ صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے، تنخواہ میں اضافے کی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کردیے گئے ہیں، تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔ ہدایت اللہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔ ہدایت اللہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


