بلوچستان میں صنوبر کے قیمتی جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، آصف الرحمن دمڑ

کوئٹہ (آن لائن)نگران صوبائی وزیر بین الصوبائی رابطہ سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے کہا ہے کہ صنوبر کے قیمتی جنگلات کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے عوام اس کی حفاظت کریں سے ان خیالات کا اظہار زیارت کے قبائلی و سیاسی عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ زیارت میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی کمی سے آگاہ ہوں زیارت پاکستان کا سرد ترین علاقہ ہے یہاں دنیا کا نایاب ترین صنوبر کے جنگلات ہے لیکن یہاں گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مجبوراً سردی سے بچنے کیلئے لوگ ایندھن کی طور پر جنگل کی لکڑیاں استعمال کرتے ہیں لہذا وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے زیارت گیس پریشر کمی اور بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کروائیں وفد کو نگران صوبائی وزیر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے یقین دلایا کے انشا اللہ وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی اور آج یا کل وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے ان کے سامنے زیارت گیس پریشر کی کمی اور بجلی کے لوڈ شیڈنگ پر بات کروں گا ان کے علم میں لاہوں گا ان سے درخواست کروں گا کے سردیاں شروع ہونے سے قبل زیارت میں گیس پریشر کمی دور بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کرادیں نگران صوبائی وزیر سردار زادہ آ صف الرحمان دمڑ نے وفد سے کہا کے زیارت سنجاوی میں نایاب قدرتی جنگل صنوبر کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ نایاب جنگلات اس کے ایک ایک درخت انتہائی قیمتی ہے اس کی کٹائی جرم ہے آ نے والی نسلوں کیلئے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے عالمی سطح پر موسمی تبدیلیاں آ رہی ہے دنیا والے درخت جنگلات لگارہے ہیں ہمیں چاہیے کے مزید درخت جنگل لگائیں تاکہ اس سے ماحول صاف ستھرا آ لودھی ختم ہو زیارت سنجاوی صنوبر کی جنگلات متعلقہ محکمے کے افسران یقینی بنائیں اس کے ساتھ عوام بھی اس کی حفاظت کیلئے کمر کس لیں یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے زیارت سنجاوی والوں کیلئے ہمیں اس تحفے کی قدر و حفاظت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں