کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر کیساتھ مریضوں کے لواحقین کی بدتمیزی کا نوٹس لیا جائے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بیسک ہیلتھ یونٹ کوتوال ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مریضوں کے لواحقین کی طرف سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بیسک ہیلتھ یونٹ کوتوال میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مریض کے لواحقین کی طرف سے بدتمیزی اور لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ گالم گلوج کی گئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے ساتھ مریضوں کے لواحقین کی جانب سے بدتمیزی، گالم گلوچ اور ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور بیسک ہیلتھ ہونٹ کوتوال سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ سٹاف کو سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی ڈیوٹیز سرانجام دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں