رحیم دادبلوچ کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے، مشکے سول سوسائٹی

ضلع آواران تحصیل مشکے ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں نہ اچھے تعلیمی ادارے نہ ہسپتال و ڈاکٹرز اور نہ ہی اچھے انتظامیہ والے, نامعلوم افراد دن دیہاڑے غریبوں کو مارکر باگ جاتے ہیں،کوہی پوچھنے والا نہیں، پولیس و لیویز تماشائی دیکھ رہے ہیں۔ گزشتہ کل بروز جمہ ہاٹ ستمبر دوہزار تئیس میں مشکے کالار کا رہائشی رحیم داد بلوچ جو ایک غریب کسان ہے انہیں نامعلوم افراد قتل کرکے چلے گئے تاحال انتظامیہ والوں نے تفتیش نہیں کی کہ کس نے یہ قتل کیا ہے ۔ یاد رہے کہ رحیم داد بلوچ پہلے دو بار زندانوں کی نزر ہوئے تھے۔ مشکے سول سوسائٹی نے تصدیق کی ہے کہ رحیم داد بلوچ جو تیسری بار پانچ جون دوہزار تئیس میں زندانوں کی نزر ہوئے تھے کل جھیل سے بازیاب ہوا تھا، وہ ایک عام انسان جنہیں کسی سے کوہی دشمنی نہیں تھا، اس کی لاش مشکے کالار میں ملی جو گولیوں سے بھون تھا۔یہ واضع کرتا چلیں کہ ایسے واقعات ایک تسلسل کے ساتھ درپیش ہوتے رہے ہیں۔ انتظامیہ والوں سے یہی مطالبہ ہے کہ رحیم داد بلوچ کے قاتلوں کو مثالی سزا دیں اور اس کے فیملی کو انصاف دلوائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں