حب،گاڑی سے بھاری مالیت کی منشیات برآمد ،2 ملزمان گرفتار
حب(نمائندہ انتخاب) پولیس کی کارروائی ،کوئٹہ سےکراچی جانے والی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ،دو ملزمان گرفتار ۔چھاپہ مار کاروائی اوتھل پولیس نے زیرو پوائنٹ پر کی جہاں پر کوئٹہ کی طرف سے آنےوالی ایک پجارو گاڑی کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی 17 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی اوتھل پولیس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


