بسیمہ، کار حادثے کا شکار، خواتین و بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ،3 زخمی
بسیمہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں کار حادثے کا شکار ہو گئی ،خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاںبحق اور تین شدید زخمی ہو گئےتفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقہ کینو کے چڑھائی پہ ایک کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کے حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں ۔حادثے کا سبب ٹائر برسٹ بتایا جارہا ہیں ۔زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق بسیمہ کے علاقہ سیاہوزئی سے ہے۔
Load/Hide Comments


