لسبیلہ میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں خطرناک اضافہ، محکمہ صحت کچھ نہ کرسکا
اوتھل (یو این اے) لسبیلہ میں آشوب چشم کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا مریضوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہونے لگا، ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل سمیت بیلہ اور لاکھڑا میں بیشتر افراد آشوب چشم کا شکار ہیں اس بیماری کو پھیلے کئی روز گزر چکے ہیں لیکن ستم ظریفی تو یہ ہے کہ محکمہ صحت لسبیلہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور اب تک محکمہ صحت کی جانب سے اس وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے نہ تو کوئی اقدامات نظر آرہے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت عوام کو اس بیماری سے بچا کےلیے کوئی آگاہی مہم چلارہا ہے، عوامی حلقوں نے آعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔
Load/Hide Comments


