کووڈ کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ عالمی ادارہ صحت تحقیقات کیلئے ٹیم چین بھیجنے کا خواہاں
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ہم ماہرین کا ایک نیا مشن چین بھیجنے کے لیے تیار ہیں تاکہ کووڈ 19 کی ابتدا کی تحقیقات کی جا سکیں۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹیڈروس ایڈہانوم نے ’فنانشل ٹائمز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ہمیں مکمل رسائی دے اور ہم ممالک سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی دوطرفہ ملاقاتوں میں اس بات کو اٹھائیں اور بیجنگ پر زور دیں کہ وہ اس حوالے سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی چین کو خط لکھا تھا کہ وہ ہمیں معلومات فراہم کرے اور اگر وہ ہمیں اجازت دیتے ہیں تو ہم عالمی ادارہ صحت کی ٹیم بھیجیں گے۔
Load/Hide Comments


