اسلام آباد سے لاپتا حضرت عمر کو جلد بازیاب کرایا جائے، لورالائی میں آل پارٹیز کا احتجاج

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی کی تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ انجینئر حضرت عمر کو جلد ازجلد بازیاب کیا جائے۔ اسلام آباد میں بھی پشتون عوام کے جان و مال محفوظ نہیں۔ اسلام آباد جیسے محفوظ شہر میں نوجوان کو لاپتہ کر دیا گیا ہے مگر آج تک کچھ پتہ نہیں چلایا جا سکا۔ اس کا واضح مطلب یہی ہے کہ یہ شہر صرف چند افراد اور اشرافیہ ہی کے لیے محفوظ ہے۔ عوام اور خصوصاً پشتونوں کے لیے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرسکتے۔ ہمارے لیے یہ حکومتی بے حسی اور لاپرواہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر انجینئر حضرت عمر کو جلد از جلد بازیاب نہ کیا گیا تو آل پارٹیز مزید سخت لائحہ عمل طے کریں گی۔ اس سلسلے میں اور لورالائی کے دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے کل جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی دفتر میں آل پارٹیز میٹنگ بھی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں