کراچی میں افغانوں پر ناروا ظلم اور گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں، پشتونخوا میپ
ڑوب(آن لائن)ڑوب پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام بے تحاشا مہنگائی کراچی میں افغانوں پر ظلم و گرفتاریوں اور افغانستان وایران کیساتھ تجارت پر پابندی کے خلاف پارٹی دفتر سے جلوس نکالا گیا جلوس کے شرکائ نے شہر کے مختلف بازاروں پر مارچ کیا اور آخر میں شمس الدین شہید چوک پر احتجاجی جلسہ سے پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا عبدالعزیز ایڈووکیٹ مولوی عبداللہ داد محمد رحمت خان اور میر وائس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں افغانوں پر ناروا ظلم اور ان کی گرفتاریاں ناقابل برداشت ہیں افغانستان اور ایران سے بارڈر تجارت پر پابندی یہاں کے غریب عوام سے ظلم وزیادتی ہے اور غریبوں پر روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں اس پسماندہ صوبہ میں نہ کارخانے ہیں نہ زراعت ہے نہ کوئی دوسرے سہولیات ہیں عوام کے روزگار اور گزر بسر کا صرف یہی بارڈر تجارت ہے اس پر بھی پابندی لگادی گئی عوام کمرتوڑ مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں بیروزگاری اور بھوک وافلاس سے خود کشیاں کر رہے سابقہ حکومت نے عوام کو کمرتوڑ مہنگائی کے دلدل میں دھکیل کر چھوڑ گئے موجودہ حکومت معمولی روزگار کے دروازے بھی بند کر رہے ہیں ملک میں بدامنی کا دور دورہ ہے کسی کی جان مال محفوظ نہیں کراچی میں افغانوں کی ناجائز گرفتاریاں کسی صورت برداشت نہیں پشتونخواملی عوامی ملی پارٹی ملک میں مہنگائی بدامنی بیروزگاری بارڈر تجارت کی بندش اور ناروا گرفتاریوں کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔


