سوراب میں کسٹمز کی کارروائی، 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد
کوئٹہ (این این آئی) سوراب میں کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹمز پو لیس کے ہمراہ سوراب کے مقام پر کاروائی کر تے ہوئے چھالیہ، مصالحہ جات، گوٹکا، ڈرائی فروٹ اور ٹائرز بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے ۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چند روز قبل خضدار کسٹمز کے موبائل اسکواڈ نے وڈ ھ کے مقام پر کروڑوں روپے مالیت کی 38 کلو گرام چرس بھی برآمد کی تھی مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


