اقتدار اور کرسی آنے جانے والی چیز ہے، ہماری سیاست کا محور بلوچستان کی خوشحالی ہے، نیشنل پارٹی
پنجگور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پنجگور کے شہر چتکان میں عظیم الشان شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا شمولیتی تقریب سے پنجگور کے مشہور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت میر مقبول احمد بلوچ محسن بلوچ مجاہد ایڈوکیٹ بلوچ بابو فتح علی حاجی عبد الحمید بلوچ ڈاکٹر ناصر حاجی زاہد بلوچ کریم جان صابر علی چتکان ٹرمینل ایریا سے داد محمد بہار علی محمد یوسف ریاض احمد چتکان سے بی این پی مینگل کے رہنماءرفیق بلوچ نے اپنے سیکڑوں عزیز اقارب خاندان دوستوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں بی این پی عوامی اسد گروپ اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ حاجی محمد اسلام بلوچ پھلیں بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ کی موجودگی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ ۔نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلیں بلوچ شہباز طارق بلوچ چیئرمین شعیب جان بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد ایوب بلوچ فرہاد شعیب بلوچ شیر علی وزیر کامریڈ خالد بلوچ ضلعی خوتین سکیرٹری میڈیم عائشہ قاضی سمیت صوبائی وضلعی قیادت موجود تھے جلسے میں ضلع بھر سے نیشنل پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیا۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی رہنماءحاجی محمد اسلام بلوچ مرکزی ڈپٹی سکیرٹری پھلیں بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ شہباز طارق بلوچ میر مقبول احمد بلوچ خواتین سکیرٹری میڈیم عائشہ قاضی ظہور زیبی بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن عامر بلوچ میر عباس بلوچ عبدالصمد صادق نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے سیاسی گھرانوں کی معروف شخصیات کی نیشنل پارٹی میں شمولیت نیک شگون اور بلوچستان کی سیاست میں اہم تبدیلی ثابت ہوگا نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت اور بلوچستان سمیت ملک کے مظلوم اقوام کی نمائندہ بن چکی ہے قوم پرستی صرف لفاظی باتوں اور جزباتی نعروں کا نام نہیں قوم پرست کا مطلب حقیقی معنوں میں اپنی قوم اور سرزمین سے محبت کا نام ہے نیشنل پارٹی نے عملی طور پر قوم پرستی کی حقیقی روح کو زندہ کرکے جمہوری اور سیاسی انداز میں حقوق کی جنگ کو آگے بڑھایا ہے نیشنل پارٹی تعلیم یافتہ باصلاحیت قیادت کے ہاتھوں میں ہے جو بلوچستان سمیت پورے ملک کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے ہماری سیاسی محور بلوچستان کی ترقی اور اپنے آنے والے نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان اور ملک کے مظلوم اقوام کیلئے ایک امید کی کرن بن چکی ہے بلوچستان کے عوام کو چاھیے کہ وہ آگے بڑھکر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ہاتھ مضبوط بناکر نیشنل پارٹی کو قومی جماعت کے روف میں پورے ملک میں متعارف کرائیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کی خوشحالی ہے ہمارا موقف واضح ہے اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر بلوچستان کے مفادات کا کھبی سودا نہیں کیا بلوچستان کی مفادات ہمیں عزیز ہیں اقتدار اور کرسی آنے جانے والی چیز ہے مگر بلوچستان کے مفادات ہر چیز سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے بجائے بلوچستان کے وسائل پر دسترس حاصل کرنے کی کوشش کی ہے بلوچستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں تعلیم صحت پانی بجلی جیسی سہولت سے محروم ہیں، نیشنل پارٹی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔


