کراچی،سونے کے کارخانے سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عبداللہ ہارون روڈ پر صراف کے کارخانے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکو سونے کے کارخانے سے 45 لاکھ روپے کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں ایک ملزم کو موٹرسائیکل پر اور دیگر کو پیدل فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کررہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت سخت سے سخت سزادلوائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں