کچھی میں دو قبائل کو آپس میں لڑوا کر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، نیشنل پارٹی
اوستہ محمد (آن لائن ) نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی پارٹی آفس سے نکل کر ٹی چوک پر دھرنا دیا گیا دھرنے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرسول بلوچ ضلع صحبت پور کے صدر حاجی خاوند بخش کھوسہ جعفرآباد کے آرگنائزر عبدالحکیم بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما احسان کھوسہ سردار رفیق بھٹی محمد عالم کھرل نے خطاب کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالرسول بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھی دو برادر قبائل کو آپس میں لڑوا کر حکومت وقت تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے کچھی کے لوگ پر امن ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اب ان کی چال کو سمجھ چکے ہوں گے یہ دو کو لڑا حکومت کرو والی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں نیشنل پارٹی ان ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی ہم امن پسند لوگ ہیں اور امن کی پرچار کرتے رہیں گے بھلے کسی کو برا لگے یا اچھا ہم امن کی بحالی تک جدوجھد جاری رکھیں گے اور ہم ان ثالثین کا بھی تہ دل سے مشکور ہیں جنھوں جنگ بندی کروایا اور امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی پائیداری کیساتھ مسئلہ حل بھی کر لے گا باقی ریاست سے خیر کی توقع نہیں وہ بلوچستان کے لوگوں کو لڑوا کر بلوچستان کے ساحل و وسائل کو ہتھیانے کے چکر میں ہے جسے نیشنل پارٹی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔


