شوہر نے بیوی کو قتل کر کے اپنا گلا بھی کاٹ لیا

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اوکاڑہ کے علاقے چراغ سندھو کالونی میں میاں بیوی کے دہرے قتل کی واردات سے متعلق پولیس کا موقف سامنے آ گیا۔ پولیس کے مطابق خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کیا جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر اپنا بھی گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔ ڈی ایس پی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مرنے والے میاں بیوی کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں