مستونگ دھماکہ، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ، تعداد 10 ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مستونگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ بھی جاں بحق ہو گئے۔مستونگ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ نواز گشوری بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔بتایا گیا ہے کہ مستونگ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں