سکرنڈ میں 4 افراد کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کی جائے، احتجاج کرنیوالے انصاف کے مستحق ہیں، ایچ آر سی پی

کراچی (انتخاب نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے علاقے سکرنڈ کے قریب گاﺅں میں آپریشن کے دوران مبینہ طور پر مارے گئے چار افراد کی ہلاکت کی آزادانہ طور پر تحقیقات ہونا چاہیے۔ حکومت صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، ایچ آر سی پی نے ہمیشہ ماورائے عدالت قتل کی مخالفت کی ہے۔ ہم نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ سکرنڈ میں احتجاج کرنے والے انصاف کے مستحق ہیں۔ علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تحویل میں طالب علم لیاقت جلبانی کو بھی فوری بازیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں