ڈگری کالج خاران میں ایک روزہ کتب میلہ، بیاد واجہ مبارک قاضی مشاعرے کا انعقاد

خاران (نامہ نگار) ڈگری کالج خاران کے طلبائ کی جانب سے ایک روزہ کتب میلہ اور بین اللسانی سیمینار بیاد واجہ مبارک قاضی مشاعرہ ڈگری کالج کے ہال میں منعقد ہوا۔ سیمینار و مشاعرے کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران فاروق شاہ تھے۔ مشاعرے میں شاعر و ادیب، دانشوار، اسکالر اور کالج سمیت اسکولوں کے بچوں و دیگر مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار اور مشاعرے میں کتب کی اہمیت و موجودہ دور میں ضرورت اور بلوچی زبان کے نامور شاعر واجہ مبارک قاضی کی زندگی اور ا±نکی شاعری پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا جبکہ م±شاعرے میں بلوچی ز±بان کے نامور شاعر حسرت خارانی، احمد مہر، شکور زاہد، مسلم شفیع،پروفیسر شکور گورام زئی، جلال فِراق، ایف جی فیضی، فقیر شاہ، ممتاز ارمان، زبیر شاد، عطائ نصیر، حافظ رازق و دیگر نے مبارک قاضی کی یاد میں اشعار پڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں