لاپتہ افراد بازیابی کیس، متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ میں دائر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے آئندہ 4 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں