حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کار نہ روکنے پر اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسرائیلی شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں اپنے ہی شہری کی ہلاکت کا واقعہ اشکیلون شہر کے قریب پیش آیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے 800 اہداف کو نشانہ بنانے اور حماس کے سیکڑوں ارکان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔حماس کے اسرائیل پر حملے میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں