کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس، شہر میں شدید ٹریفک جام

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر وی آئی پیز کی آمدو رفت کے دوران مختلف شاہراہوں کو بند کرنے سے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا راستے بند ہونے کی وجہ سے ضعیف العمر، خواتین ، بچوں سمیت لوگوں کو کئی گھنٹوں تک شہر کے مختلف علاقوں میں چوراہوں اور سڑکوں پر روکے رکھا گیا اور شدید ٹریفک جام کے باعث لوگ بڑی دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد جس طرح نگران وزیر اعظم کی کوئٹہ میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آمد کے موقع پر سڑکوں کو بند کرکے شہریوں کو کئی گھنٹوں تک روکے رکھنا درست نہیں وی آئی پی کی آمدو رفت اور سیکورٹی ہونی چاہئے لیکن وی آئی پیز کے لئے سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو اذیت دینا درست عمل نہیں اس لئے وی آئی پیز کی آمدو رفت اور موومنٹ کے لئے راستوں کو زیادہ دیر تک بند نہ رکھا جائے تاکہ خواتین، بچوں، ضعیت العمر اور مریضوں کو زیادہ دیر سڑکوں پر بند راستے کھلنے کا انتظار نہ کرنا پڑے اور مشکل تکلیف دہ عمل سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں