محکمہ مائنز اینڈ منرل بلوچستان میں کرپشن کیخلاف کارروائی روک دی گئی

کوئٹہ(آن لائن)نگران وزیرمعدنیات کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا محکمہ مائنزاینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے کرتا دھرتا زیرالتواپراجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو تحفظ فراہم کرنے لگے۔ گزشتہ دنوں نگران وزیرمعدنیات سردارزادہ عمیر محمد حسنی نے گڈانی ضلع حب دورے کے موقع پر محکمہ معدنیات کی رائلٹی چیک پوسٹ بلڈنگ اور weightbridgeکے منصوبوں کی عدم تکمیل اورایڈوانس پیمنٹ لینے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کیساتھ معاملہ کی انکوائری کے احکامات جاری کئے باوثوق ذرائع کے مطابق سیاسی اثررسوخ رکھنے والے ٹھیکیداروں کی مبینہ پشت پناہی کرنے والے محکمہ معدنیات کی افسران کی ملی بھگت سے 6کروڑ روپے لاگت کے منصوبوں پر انکوائری روک دی گئ ضلع لسبیلہ اور حب کے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان کورکمانڈر12 کور سے اپیل کی ہیکہ پراجیکٹس میں بدعنوانی کرنے والے کنٹریکٹرزکو بلیک لسٹ اور انکے سہولتکار افسران کیخلاف کاروائ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں